96

سینیٹ الیکشن’ 10 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور

کوئٹہ (بیوروچیف)سینیٹ الیکشن کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار میر عبدالقدوس بزنجو سمیت 10 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظورمنظور کرلئے گئے۔ بلوچستان سے خالی ہونیوالی سینیٹ کی 3نشستوں کے لئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہوگئی۔سیاسی جماعتوں اورآزادامیدواروں کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دفتر میں جمع کرائے گئے12 میں سے 10 کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے میر عبد القدوس بزنجو، آغا شکیل درانی، طارق مسوری بگٹی اور میر حیر بیارڈومکی کے کاغذات منظور کرلیے گئے۔ صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے مبین احمد خلجی اور کہدہ بابر کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کرلیے گئے۔آر او نے جمعیت علمائے اسلام کے عبدالشکور غیبزئی اورآغا محمودشاہ ،پاکستان لیگ (ن) کے میر دوستین خان ڈومکی اور میر خان کرد کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کرلیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں