34

سینیٹ قرارداد جمہوریت کیخلاف ایک سازش ہے

فیصل آباد(پ ر)مسلم لیگ ن فیصل آباد کے سابق جنرل سیکریٹری میاں زوالفقار عنایت نے الیکشن ملتوی کرانے کے لیے اقلیتی رائے سے قراردادمنظور کرنے پرچیئر مین سینٹ کیخلاف اکثریتی رائے سے عدم اعتماد لانیکی قراردادپیش کرنے کامطالبہ کر دیاہے- ان کاکہناتھاکہ قراردادجمہوریت کے خلاف ایک سازش ہے جسے بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے-ردعمل میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی الیکشن سے راہ فرار چاہتی ہے جو 14سینیٹراس میں شامل تھے انکا اہتمام پی ٹی آئی نے کیاجس سے ثابت ہوتاہے کہ فیض حمید اورثاقب نثارکی روحیں ابھی تک موجودہیں ۔ اگرخدانخواسطہ الیکشن ملتوی کئے گئے تویہ اسٹیبلشمنٹ اورچیف جسٹس آف پاکستان کیلئے باعث شرمندگی ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں