نگران وزیراعلیٰ سید محسن نقوی نے کہا ہے کہ پنجاب میں 100 سے زائد ہسپتالوں میں سہولتوں کی بہتری کا ٹاسک 31 جنوری تک مکمل کریں گے پوری ٹیم دن رات کوشاں ہے خلوص نیت سے کی جانے والی محنت کا ثمر عوام کو ضرور ملے گا چلڈرن ہسپتال کے دورہ کے موقع پر اپ گریڈیشن کے کاموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا نگران وزیراعلیٰ نے استقبالیہ کائونٹر کا معائنہ کیا سیکرٹری تعمیرات ومواصلات اور سیکرٹری تعمیرات ومواصلات اور سیکرٹری صحت نے اپ گریڈیشن کے تحت کاموں پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا محسن نقوی نے بجلی اور ائیرکنڈیشن کی وائرنگ کے کام میں معیار اور حفاظتی اقدامات یقینی بنانے اور کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی’ وزیراعلیٰ نے راولپنڈی میں سیف سٹی اور نیو سی پی او آفس پروجیکٹ کا دورہ کیا دونوں پراجیکٹس کو 31جنوری تک مکمل کرنے کی ڈیڈلائن دیتے ہوئے کہا کہ منصوبوں کے سول ورکس کو جلد مکمل کیا جائے محنت سے دن رات کام کریں منصوبوں کی برق رفتاری سے تکمیل مشن ہونا چاہیے” محسن نقوی کا پنجاب کے 100 سے زائد ہسپتالوں کی بہتری کا ٹاسک اسی ماہ میں مکمل کرنے کا عزم قابل ستائش ہے بلاشبہ جب سے انہوں نے پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں، تعمیرات’ مواصلات’ صحت’ تعلیم’ پولیس’ ریونیو کے شعبوں پر بہت توجہ کی صوبہ بھر کے ہسپتالوں کے تواتر کے ساتھ وزٹ اور اپ گریڈیشن کیلئے تمام تر وسائل کی فراہمی کے ساتھ ساتھ تعمیراتی کاموں ادویات’ آپریشن تھیٹرز’ عمارات کی اپ گریڈیشن کے ساتھ ساتھ ڈاکٹرز کی ڈیوٹی مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی ہسپتالوں میں پارکنگ کے نظام اور سکیورٹی کے اقدامات کو بہتر بنانے کیلئے فوری اقدامات کے احکامات جاری کئے ہسپتالوں کے اچانک وزٹ پر ہسپتالوں میں پائی جانے والی بے ضابطگیوں اور مریضوں اور ان کے لواحقین کے ساتھ ڈاکٹرز اور طبی عملے کے ناروا سلوک پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کئی ہسپتالوں کے ایم ایس اور انتظامی ذمہ داریوں پر متعین افسران کو ان کے عہدوں سے معطل بھی کیا ہسپتالوں میں زیرعلاج مریضوں سے وارڈز میں جا کر ان سے ملاقات کر کے ان سے ڈاکٹرز کے رویہ کے بارے میں معلومات بھی لیں جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ ہسپتالوں میں پائی جانے والی بدانتظامی اور ضروری ادویات کی مصنوعی قلت پیدا کر کے مریضوں اور لواحقین کیلئے پیدا ہونے والی مشکلات میں کمی آئی جس پر صوبہ کے عوام نے محسن نقوی کے اقدامات کی تعریف بھی کی نگران وزیراعلیٰ نے اپنے دور میں صوبائی دارالحکومت لاہور میں ٹریفک کی روانی کیلئے انڈرپاس سمیت سڑکوں کی کشادگی’ اوورہینڈ برجز کو سپیڈ کے ساتھ پائیہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے مؤثر اقدامات کئے اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کیلئے رات گئے تک اچانک دورے بھی کرتے رہے راولپنڈی’ فیصل آباد’ گوجرانوالہ میں سیف سٹی پراجیکٹس کو جلد مکمل کرنے کیلئے تمام تر وسائل مہیا کئے پنجاب بھر کے تھانوں کی اپ گریڈیشن پر خصوصی توجہ دی فرنٹ ڈیسک پر آنے والے سائلوں کے ساتھ خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آنے کی ہدایات جاری کیں پنجاب میں ماڈل پولیس سٹیشنز کے قیام کی راہ ہموار کی اور فی زمانہ جدید ترین سسٹم کے نفاذ کی ہدایت کی’ تعلیم کے شعبے کی بہتری کیلئے بھی محسن نقوی کی خدمات قابل تعریف ہیں جبکہ پنجاب میں محاصل اکٹھا کرنے کیلئے پنجاب ریونیو بورڈ کو ہدایات جاری کیں کہ محاصل میں اضافہ کیلئے متحرک ہو جائے پنجاب حکومت نے سرکاری محاصل میں اضافہ اور بدعنوانی وبے ضابطگی روکنے کیلئے جدید ایپلی کیشن متعارف کرائیں تاکہ عوام بغیر کسی سفارش اور رشوت کے ”ای پے” کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں، صوبہ بھر کے قلبی ہسپتالوں میں دل کے مریضوں کی سہولتوں اور زیادہ سے زیادہ آپریشنز یقینی بنانے کیلئے وسائل فراہم کئے آپریشن تھیٹرز کی اپ گریڈیشن کی جس کے نتیجہ میں پنجاب بھر کے کارڈیالوجی ہسپتالوں کی حالت بہتر ہوئی اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کا دیرینہ خواب شرمندہ تعبیر ہوا بلاشبہ نگران وزیراعلیٰ سید محسن نقوی پنجاب کے عوام کے محسن ہیں اور عوام کی خدمت کے جذبہ سے سرشار ہیں انہوں نے مختصر وقت میں سپیڈ کے ساتھ ترقیاتی تعمیراتی ہسپتالوں’ پولیس ڈیپارٹمنٹ کارڈیالوجی سنٹرز تعلیمی اداروں’ محاصل اکٹھا کرنے سیف سٹی پراجیکٹس کی تکمیل کیلئے جو کوششیں کیں وہ بھلائی نہیں جا سکیں گی۔
