ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی زیر صدارت “اب گائوں چمکیں گے” پروگرام کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس ہے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز ندیم بلوچ،غزالہ یاسین اور تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کے افسران نے شرکت کی۔ تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کی اب گائوں چمکیں گے پروگرام کی کارکردگی بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پروگرام کے پہلے اور دوسرے فیز کے کامیاب انعقاد کے بعد حکومت کی جانب سے اب گائوں چمکیں کے پروگرام کے تیسرے فیز پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔دوسرے فیز میں ہر یونین کونسل میں 2 گائوں کو ماڈل کا درجہ دیا گیا تھا۔ اب ہر تحصیل میں پانچ دیہات کو ماڈل ویلج کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ عوامی سطح پر بھی اس پروگرا م کو پذیرائی مل رہی ہے اور لوگوں میں جوش و جذبہ پایا جا رہا ہے۔ تیسرے فیز میں پیر محل سے جنوری میں 1لاکھ 20 ہزار ،کمالیہ سے 52 ہزار 500 ،ٹوبہ ٹیک سنگھ سے 1 لاکھ 98 ہزار اور گوجرہ سے 1 لاکھ 50 ہزار ریکوری ہو چکیں ہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے کہا کہ اب گائوں چمکیں گے حکومت پنجاب کا فلیگ شپ پروگرام ہے، کامیابی کیلئے حکومت پنجاب عوامی خدمت منصوبے پر عملدرآمد یقینی بنا رہی ہے۔تمام افسران کڑی نگرانی کریں اور صفائی و نکاسی آب کی سرگرمیاں مقررہ اہداف کے مطا بق کریں۔ اس پروگرام سے دیہی سطح پر گورننس بہتر ہوگی اور شہریوں کا معیار زندگی بھی بہتر ہوگا۔
