15

سیوریج بلوں میں اضافہ کرنے پر اظہارتشویش

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)انجمن تاجران فیصل آباد فیڈریشن اور آٹو پارٹس ایسوسی ایشن فیصل آباد کے صدر رانا تجمل وحید ‘سینئر نائب صدر چوہدری محمد اشرف ‘جنرل سیکرٹری شاہد احمد وہرہ ‘حاجی ظہیر احمد ‘میاں سہیل رفیع ‘حاجی اعجاز حسن ‘چوہدری اقبال وزیر ‘میاں خالد محمود اور شیخ محمدطارق نے کہا ہے کہ واسا نے بلوں میں 300فیصد سے زائد اضافہ کر دیا بد قسمتی کی بات ہے کہ واسا صارفین سے بھی بل وصول کر رہا ہے اور انگریز دور کے بنے ہوئے نالوں میں سیور کا پانی ڈال رہے ہیں ان بلوں میں ہر اضافی منزل کیلئے سیوریج فیس الگ چارج کی جارہی ہے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ گھریلو صارفین جوپہلے سیوریج کا بل ڈھائی سو روپے ادا کر رہے تھے انہیں تقریبا ً سو فیصد سے زائد کا بل بھیج دیئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ واسا کے قوانین یک طرفہ ہے ان میں سیوربند یا ابلنے کی صورت میں متاثرہونیوالے شہریوں کو بھی ہرجانہ ادا کرنے کی شق ڈالی جائے انہوں نے فیصل آباد میں روٹی اورنان کی قیمتوں میں کمی نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے کہا ہے کہ اس طرف ڈپٹی کمشنر کی جانب سے ابھی تک کوئی کارروائی ہوتی نظر نہیں آئی صرف آئے روز بیان جاری کر دیا جاتا ہے انہوں کا کہنا کہ ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کو لوٹ مار کرنیوالوں کے آگے ڈھال دیا گیا اور خود اپنی کرسی پر جما ہیں انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی نے عام آدمی کو پریشان کر رکھا ہے اور جن کی ڈیوٹی ہے کہ وہ عوام کو ریلیف دیں تو وہ خودعوام کے مسائل حل کرنے میں نظر دکھائی ہی نہیں دیتے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں