19

سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی تردید

کراچی (بیوروچیف) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے این اے 242 کراچی کی نشست پر مسلم لیگ ن کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی تردید کردی۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 242 پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، این اے 242 کراچی کی نشست پر مصطفی کمال ہی ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار ہیں۔بتایا گیا ہے کہ ایم کیو ایم نے کراچی سے ضلع ملیر کی 3 نشستوں این اے 229، این اے 230، این اے231، ضلع ملیر کی 5 صوبائی نشستوں اور ضلع جنوبی کے حلقہ این اے 239 پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی تجویز دی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں