29

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب ڈاکٹرارشاداحمد کا دورہ جھنگ

جھنگ (نامہ نگار)سیکریٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب ڈاکٹر ارشاد احمد نے جھنگ کا دورہ کیا۔پنجاب سیٹیز پروگرام کے ڈ ائریکٹر،ایم ڈی پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی سید زاہد عزیز بھی ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی اور متعلقہ افسران کے ہمراہ مختلف منصوبوں کی جگہوں کا وزٹ کیا گیا۔پنجاب سٹیز پروگرام کے تحت جھنگ سمیت پنجاب کے سولہ شہروں میں قریب 36 ارب روپے کے میونسپل انفراسٹرکچر منصوبے جاری ہیں۔سیوریج سسٹم کی بحالی اور نئے سیوریج سسٹم کی تنصیب کے حوالے سے مختلف پوائٹس کا جائزہ لیا گیا۔سیوریج کی بحالی کا منصوبہ 35 کروڑ کی لاگت سے مکمل ہو گا۔ڈسپوزل ورکس کی مشینری کی بحالی اور ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ کی مجوزہ جگہ کو چیک کیا گیا۔لینڈ فل سائٹ برائے سالڈ ویسٹ کی سائٹ کا بھی وزٹ کیا گیا۔پنجاب سٹیز پروگرام کے تحت مہیا کی گئی سالڈ ویسٹ مشینری کی پارکنگ کیلئے شیڈز بھی بنائے جائیں گے۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے لاری اڈا کا وزٹ کیا اور بحالی کے حوالے سے فیزیبیٹلی رپورٹ تیار کرنے کے احکامات جاری کئے۔سیوریج لائنوں کی صفائی کے پراجیکٹ کو بھی حتمی شکل دینے کے احکامات بھی جاری کئے گئے۔پارکس کی بحالی اور نئے پارک قائم کرنے کیلئے جگہ کا تعین کرنے بارے ہدایات کی گئیں۔شہر کے مین چوکوں کی تزئین و آرائش بھی کی جائے گی۔ ٹف ٹائل،نئی لائٹس کی تنصیب،سڑکوں کی تعمیر ،گرین بلٹس کے منصوبہ پر کام کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں