20

سی ایس ایس امتحانات میں پیپرز کی تبدیلی، مرکزی ملزم گرفتار

اسلام آباد(بیوروچیف)فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی)کے تحت سینٹرل سپیریئر سروس(سی ایس ایس)کے امتحانات میں پیپرز کی تبدیلی کے انکشاف کے بعد ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔رپورٹس کے مطابق ایف پی ایس سی کی درخواست پر ایف آئی اے نے ایف پی ایس سی کی سیکریسی برانچ کے اسسٹنٹ ندیم کو گرفتار کیا۔حکام کا کہنا ہے کہ ملزم پر دو امیدواروں کے جوابات پر مبنی شیٹس تبدیل کرنے کا الزام ہے، ملزم نے دونوں امیدواروں سے شیٹس تبدیل کرنے پر10لاکھ وصول کیے۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم ندیم نے سی ایس ایس 2022کے منعقدہ امتحانات میں جوابات کی شیٹس تبدیل کیں۔آیف آئی آر کے مطابق دونوں امیدواروں کا انٹرویو تسلی بخش نہ ہونے پر تحقیقات کی گئیں، ایف پی ایس سی کی تین رکنی کمیٹی کے تحقیقات کرنے پر ملزم ندیم کا کردار سامنے آیا تھا۔ ایف آئی اے نے ہلار احمد اور علی شیر نامی امیدواروں کیخلاف بھی مقدمہ درج کرلیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں