ٹھیکریوالہ(نامہ نگار)سی ای او ایجوکیشن فیصل آباد کا آفس سے غائب رہنا معمول بن چکا اساتذہ خوار’ٹیچر کمیونٹی تفصیلات کے مطابق اساتذہ دور دراز کے علاقوں سے اپنے مسائل کے حل کیلئے سی ای او آفس کے بار بار چکر لگاتے رہتے ہیں اور سی ای او صاحب ہے کہ ان کے دورے ہی ختم نہیں ہوتے اور دفتر سے غائب رہنا روز کا معمول بن چکا ہے گردونواح میں بیٹھ کر ٹائم پاس کرتے رہتے ہیں اساتذہ سارا دن ڈیوٹی کر نے کے بعد مسائل کے حل کیلئے مہنگائی کے دور میں اپنی جیب سے کرایہ لگا کر اور اپنے بیوی بچوں کو چھوڑ کر سی ای او ایجوکیشن کے دفتر پہنچتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ صاحب دفتر میں موجود نہیں ہیں جس سے اساتذہ خوار ہو رہے ہیں اور اساتذہ میں مایوسی کی فضا قائم ہو رہی ہے سی ای او ایجوکیشن کی نا اہلی اور غفلت کے باعث اساتذہ کے پیسے اور وقت کا ضیاع ہو رہا ہے اساتذہ کمیونٹی نے وزیر اعلی پنجاب اور ڈپٹی کمشنر فیصل آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ سی ای او ایجوکیشن فیصل آباد کو اساتذہ کے مسائل سننے کیلئے دفتر میں موجود رہنے کا پابند بنایا جائے۔
![](https://dailybusinessreport.pk/wp-content/uploads/2023/02/teacherssss-5-800x480.jpg)