71

سی سی 85 کے غیور عوام نے ہمیشہ مسلم لیگ ن کے ہاتھوں مضبوط کئے ہیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) یونین کونسل 85 کی معروف سیاسی ،سماجی شخصیات چودھری رشید چھینہ،چودھری وحیدچھینہ اورچودھری احسن گل نے پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزدامیدوارقومی اسمبلی این اے 102چودھری عابدشیرعلی کی مکمل حمایت کااعلان کردیا۔گزشتہ روزاس سلسلے میں ان کے ڈیرے پرکارنرمیٹنگ منعقدہوئی جس میں چودھری عابدشیرعلی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سی سی 85کے غیورعوام نے ہمیشہ مسلم لیگ ن کے ہاتھ مضبوط کئے ہیں اور8فروری کوبھی اللہ کے فضل سے یہاں سے بھاری لیڈسے مخالفین کوشکست فاش دیں گے۔انہوں نے کہاکہ چودھری رشیدچھینہ وبرادران نے کامیاب میٹنگ منعقدکراکے مسلم لیگ ن کامان رکھاہے اللہ کے فضل سے کامیاب ہوکریونین کونسل 85کے تمام دیرینہ اوربنیادی مسائل پہلی فرصت میں حل کریںگے ۔مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ترقی اورخوشحالی کی بات کی ہے ہم کسی سے لڑنے اورجھگڑنے والے نہیں ہمارابس ایک ہی ایجنڈاہے عوام کی ترقی اورخوشحالی جس کے لئے ہرحدتک جائیں گے ۔اس موقع پررشیدچھینہ ، وحیدچھینہ اوراحسن گل نے اپنے ساتھیوں سمیت اس بات کااعادہ کیاکہ وہ 8فروری کواپنی یونین کونسل سے مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار عابدشیرعلی کوبھاری لیڈسے کامیاب کروائیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں