پشاور(نامہ نگار)خیبر پختونخوا کے دارالخلافہ پشاور میں سی ٹی ڈی اہلکار کے گھر پر نامعلوم ملزمان نے دستی بم سے حملہ کیا ہے۔پشاور پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے کگہ ولہ میں سی ٹی ڈی اہلکار کے گھر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دستی بم کے حملے سے گھر کی کھڑکیوں اور وہاں موجود رکشے کو نقصان پہنچا۔پشاور پولیس نے مزید بتایا ہے کہ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔پشاور پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے
33