21

سی پیک کا دوسرا مرحلہ شروع ‘ پاک چین تین سالہ صنعتی معاہدہ

اسلام آباد (بیوروچیف)وفاقی حکومت نے صنعتی ترقی کے لیے سی پیک کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔وفاقی کابینہ نے چین کے ساتھ صنعتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے معاہدے کی منظوری دے دی۔اس منظوری کے بعد پاکستان اورچین کے درمیان تین سالہ صنعتی تعاون کا معاہدہ ہو گا۔صنعتی تعاون کے فروغ کے لیے بورڈ آف انویسٹمنٹ اور اے ایف ٹی سی یو کا معاہدہ بھی ہو گا۔تعاون کی یادداشت کے تحت حکومتی افسران اور سی پیک سے متعلقہ ورک فورس چین جائے گی۔وزارتِ خارجہ اور وزارتِ قانون نے مشترکہ طور پر ڈرافٹ معاہدے کی تائید کر دی۔پاکستانی حکام کو چین کے کامیاب صنعتی ماڈل سے متعلق ٹریننگ دی جائے گی۔پاکستان اور چین کا صنعتی تعاون کا معاہدہ 2025 تک موثر رہے گا، جس میں مزید توسیع بھی ہوسکے گی۔پاکستانی سی پیک ورک فورس کی استعدادِ کار میں اضافہ اور اسکل ڈیولپمنٹ کی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں