22

سی پی اوفیصل آباد سید علی ناصر رضوی کی جانب سے وزٹس جاری

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر سید علی ناصر رضوی کی جانب سے وزٹس کا سلسلہ جاری ہے۔ سٹی پولیس آفیسر نے فیڈمک ایریا کا دورہ کیا جس میں انہوں نے فیڈمک ایریا میں چائنیز سکیورٹی کا جائزہ لیااور چائنیز کوفراہم کی جانے والی سیکیورٹی کو چیک کیا۔سٹی پولیس آفیسر نے گشت کی تفصیل اور فیڈمک میں موجود پولیس اہلکاروں کی پوزیشنز بھی لیں۔اس موقع پرسی پی او نے متعلقہ افسران سے سیکیورٹی کے حوالے سے میٹنگ بھی کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں