26

سی پی اوکی ہدایت پر رمضان المبارک کیلئے سکیورٹی پلان جاری

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سٹی پولیس آ فیسر سید علی ناصر رضوی کی ہدایت پر رمضان المبارک کیلئے سیکیورٹی پلان جاری۔1600 سے زائد افسران واہلکاران سیکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ فیصل آباد پولیس کی جانب سے رمضان المبارک میں مساجد کی سیکیورٹی کا پروگرام جاری کر دیا گیا۔ ضلع فیصل آباد کی مساجد ہائے کی سیکیورٹی کے لیے کل 1600 مسلح اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے جبکہ سپروائزری سٹاف تمام ڈیوٹی کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کر کے سی پی او فیصل آباد کو رپورٹ بھجوائیں گے۔اس کے علاوہ تمام تھانہ جات کی موبائل گشت،ڈولفن اسکواڈزسحری اور افطاری کے اوقات میں فیصل آباد کے مختلف حصوں میں گشت اور ناکہ بندی کے فرائض سر انجام دیں گے جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایلیٹ فورس کی ٹیمیں بھی تعینات کی گئی ہیں۔سٹی پولیس آفیسر نے تمام ٹاؤن ایس پیز اور سرکل افسران کو ہدایت کی ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر تمام ڈیو ٹی کو چیک کر یں گے اور ڈیوٹی میں کسی قسم کی غفلت و لاپرواہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں