33

سی پی او فیصل آباد کا اچانک دورہ تھانہ غلام محمد آباد

فیصل آباد(پ ر) سٹی پولیس آفیسر سید علی ناصر رضوی نے تھانہ غلام محمد آباد کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے حوالات، ریکارڈ کے علاوہ تھانہ کی سطح پر شہریوں کو سیکیورٹی فراہم کر نے اور کرائم کنٹرول کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔سٹی پولیس آفیسر نے اس موقع پر تھانہ کی عمارت اور تھانہ کی حدود میں گشت اور ناکہ جات کی تفصیل اور فیلڈ میں موجود پولیس اہلکاروں کی پوزیشنز بھی چیک کیں اور ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھیں تاکہ جرائم کو پنپنے کا موقع نہ مل سکے اور عوام کی جان و مال کی حفاظت میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑی جاے اس موقع پر ڈی ایس پی عطاء الرحمان بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں