28

سی پی او فیصل آباد کی پولیس افسران کیساتھ کرائم میٹنگ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) تمام تر میسرو سائل کو استعمال میں لاتے ہوئے ہمہ وقت جا نفشانی اور ایمانداری سے اپنی ذمہ داری کو نبھانے میں مصروف عمل رہیں کرائم کنٹرول ہمارا بنیادی مشن ہے ان خیالات کا اظہار سٹی پولیس آفیسر سید علی ناصر رضوی نے میٹنگ میں کیا تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسرکی زیر صدا رت پولیس لائنز کمپلیکس میں تمام پولیس افسران کے ساتھ میٹنگ منعقد ہوئی۔جس میں سی پی اونے سنگین نوعیت کے مقدمات کے متعلق افسران سے دریافت کیا اور تمام زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلدحقائق پر یکسو کرنے کی ہدایت کی نیز تما م افسران کو رات کی پٹرولنگ کو یقینی بنانے کی تلقین کی اور کہا کہ منشیات فروشوں ،جواء خانوں کے خلاف بھرپورکریک ڈاون کریں ۔اس موقع پرسٹی پولیس آفیسر نے کہاکہ 15سے موصول کالز کو سنجیدگی سے لیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں