31

سی پی او کا دی ایجو کیٹرز سکول پولیس لائن کا دورہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی کامران عادل نے دی ایجوکیٹرز سکول پولیس لائن کاوزٹ کیا۔ تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی کامران عادل نے دی ایجوکیٹرزسکول پولیس لائن کی کلاسسزکا وزٹ کیا اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر توصیف احمد خان بھی ہمراہ موجودتھے ۔ سٹی پولیس آفیسرڈی آئی جی کامران عادل نے سکول کے اساتذہ وطلبا سے ملاقات کی اور پڑھائی کے متعلق دریافت کیا اس کے بعد سٹی پولیس آفیسر نے سکول میں فرنیچر، لیبارٹری،باتھ روم.، فلٹر پلانٹ اور سیکیورٹی انتظامات کابھی جائزہ لیا ۔اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر نے کہا کہ ہمارا مستقبل ہمارے بچے ہیں جن کو معیاری تعلیم دینے کے لیے کوئی کسر باقی نہ چھوڑی جائے گی اور اس سکول کو معیاری سکول بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔ پولیس افسران و اہلکاروں کے بچوں کو معیاری تعلیم دینے کے لئے کوشاں ہیں پولیس لائنز میں قائم سکول شاندار تعلیمی نتائج کا حامل ہے جس کے سٹرکچر نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کو مزید بہتر کرنے کے لیے بھر پور اقدامات کیے جارہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں