31

شاداب انٹر نیشنل T20 میچز میں وکٹوں کی سنچری کرنیوالے پہلے پاکستانی کرکٹر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے ٹی ٹوئنٹی کے انٹرنیشنل میچز میں وکٹوں کی سنچری مکمل کر لی ۔اس حوالے سے سماجی کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں شاداب خان نے کہا کہ یہ میرے لیے فخر کی بات ہے کہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 100 وکٹیں حاصل کرنے والا پہلا پاکستانی بن گیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہم افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت نہیں پائے ۔نوجوان کرکٹرز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ یہ مستقبل کے اسٹار ہیں اور پاکستان کا نام روشن کریں گے ۔واضح رہے کہ شاداب خان نے شارجہ میں افغانستان کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں عثمان غنی کو آؤٹ کر کے اپنی 100 وکٹیں مکمل کی تھیں۔شاداب خان پاکستان کے پہلے بولر ہیں جنہوں نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 100 یا اس سے زائد وکٹیں لی ہیں۔اس سے قبل شاہد آفریدی نے 98 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں