58

شادی سے 1روز قبل نوجوان اور سیاسی تکرار پر باپ کے ہاتھوں بیٹا قتل

کراچی، پشاور (نمائندگان)کورنگی میں شادی سے ایک دن قبل قتل ہونے والے نوجوان کا قاتل اس کا دوست نکلا۔پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ مقتول اسامہ جاوید کو اسکے دوست طلحہ نے دیگر دو ساتھیوں عباد اور راحیل کے ساتھ ملکر فائرنگ کر کے قتل کیا۔ طلحہ کے علاوہ عباد اور راحیل کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔پولیس نے اسامہ کو لڑکی کے معاملے میں قتل کئے جانے کا شبہ ظاہر کیا ہے ۔پولیس کے مطابق واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کر لی گئی۔ علاوہ ازیں پشاور میں سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر باپ نے بیٹے کا قتل کردیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس کے مطابق پشاور میں واقعہ تھانہ بڈھ بیرکی حدود میں باپ بیٹے کے درمیان سیاست پر بحث وتکرار ہوئی۔ ملزم بیٹے کو سیاست سے دور رہنے کی نصیحت کررہا تھا کہ اس دوران تلخ کلامی پر ملزم نورالرحمن نے بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔پولیس کے مطابق ملزم واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔پولیس کے مطابق مقتول بیٹا بیرون ملک مزدوری کر رہا تھا اور 2 ماہ قبل وطن واپس آیا تھا۔ پولیس کے مطابق مقتول کے دیگر لواحقین کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں