20

شادی شدہ افراد کی زندگیوں میں برداشت کی بڑی اہمیت ہے’ صبا فیصل

لاہور (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے طلاق میں اضافے کی وجہ خواتین کو قرار دے دیا۔اداکارہ صبا فیصل نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کی اور شادی شدہ زندگیوں پر اثر انداز ہونے والے عوامل پر گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ مرد کو اللہ تعالی نے ایک خاص مقام دیا ہے اور مرد و عورت کے درمیان فطری طور پر کوئی مقابلہ نہیں ہوسکتا، جب عورت مرد سے مقابلہ کرنے لگتی ہے تو رشتہ عدم توازن کا شکار ہوکر بگڑجاتا ہے۔سینئر اداکارہ کا کہنا ہے شادی کو چلانے کیلئے یہ ضروری ہے کہ دونوں طرف سے برداشت کا مظاہرہ کیا جائے اور اگر عدم برداشت ہو تو زندگیاں بہت مشکل ہوجاتی ہیں۔سوشل میڈیا سے متعلق بات کرتے ہوئے صبا فیصل نے کہا کہ میں ہمیشہ سے سوشل میڈیا پر متحرک رہی ہوں اور عوام کی محبت میرے لیے باعثِ فخر ہے۔انہوں نے بتایا کہ مجھے کبھی نفرت آمیز تبصرے کا سامنا نہیں کرنا پڑا، سوائے اس وقت کے جب میں نے اپنی بہو کے ساتھ تنازع سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ کراچی میں کام کے سلسلے میں مقیم ہیں جبکہ ان کا خاندان لاہور میں ہے، جس وجہ سے سوشل میڈیا ان کے لیے اپنوں سے جڑے رہنے کا ایک ذریعہ بھی ہے۔پروگرام میں بات کرتے ہوئے صبا فیصل نے بتایا کہ انہیں ماضی میں خبریں پڑھنے پر نیشنل ایوارڈ بھی مل چکا ہے، جس پر وہ بہت خوش ہوئی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں