فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) شادی شدہ خاتون نقدی’ زیورات سمیٹ کر آشنا کے ساتھ فرار جبکہ دو خواتین کو اغواء کر لیا گیا، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق نشاط آباد کے رہائشی عمران نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ وہ کام کاج کے سلسلہ میں ڈیوٹی پر گیا ہوا تھا کہ اوباش ملزم ان کے گھر آیا اور اسکی اہلیہ (ن) کو سبز باغ دکھاتے ہوئے ورغلا کر اغواء کر کے لے گیا اور جاتے ہوئے گھر سے زیورات اور نقدی بھی لے گئے۔ مدینہ ٹائون کے علاقہ بابر چوک کے رہائشی معراج دین نے بتایا کہ اسکی جواں سالہ بیٹی (س) گھر سے سودا سلف لینے گئی جو کہ واپس نہ آئی جسے نامعلوم اوباش افراد نے اغواء کر لیا اور بٹالہ کالونی کے رہائشی عثمان نے بتایا کہ اوباش ملزمان اسحاق وغیرہ نے اسکی اہلیہ کو بازار جاتے ہوئے زبردستی گاڑی میں ڈال کر اغواء کر کے فرار ہو گئے۔
