19

شادی کا جھانسہ دیکر چالاک افراد نے گونگے بہرے شہری کو لوٹ لیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چالاک افراد نے گونگے اور بہرے نوجوان کو شادی کا جھانسہ دیکر لوٹ لیا، بٹالہ کالونی پولیس نے مقدمہ درج کر کے نوسربازوں کے گروہ کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق پیپلزکالونی نمبر2 کے رہائشی بشیر احمد نے بتایا کہ اس کا بھائی گونگا اور بہرہ ہے اور اسلم وغیرہ نے اسکو شادی کروانا کا جھانسہ دیتے ہوئے لڑکی کے رشتہ دار بنایا اور بھائی بن کر انکے گھر آئے جہاں پر اس کو چکنی چپڑی باتوں میں لگا کر شادی پر اخراجات کے حوالے سے زیورات اور 50ہزار روپے ہتھیا کر فرار ہو گئے، رابطہ کرنے پر لیت ولعل سے کام لیتے ہوئے زیورات’ نقدی واپس کرنے سے انکار کر دیا۔ بٹالہ کالونی پولیس نے زیردفعہ 420 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں