29

شادی کی تقریب میں فائرنگ کرنے والا خود زخمی ہو گیا

گو جرہ ( نا مہ نگار ) شا دی کی تقریب میں ہوا ئی فا ئرنگ کر نے وا لا اپنی ہی گولی سے شدید زخمی ہو گیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ چک نمبر 414 ج ب کے غضنفر وغیرہ شادی کی تقریب میں ہوا ئی فا ئرنگ کر نے میں مصروف تھے کہ غضنفر علی کے پستول کی گولی اس کے اپنے ہی ہا تھ میں جا لگی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر رورل ہیلتھ سنٹر نوا ں لا ہور منتقل کیا گیا جہا ن پر اسکو طبی امداد فرا ہم کی جا رہی ہے اطلا ع ملنے پر تھا نہ نوا ں لا ہور پولیس غضنفر سمیت بیس افراد کے خلا ف میرج ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ درج کرکے انکی تلا ش شروع کردی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں