فیصل آباد(آن لائن)وزیر اعلیٰ پنجاب کے ون ڈش اور وقت کی پابندی کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ اور شادی ہالز مالکان کے درمیان خفیہ معاملات طے پاگئے،ون ڈش کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزی کا سلسلہ عروج پر,وزیر اعلیٰ کے احکاما ت ہوا میں اڑا دئیے گئے ،ضلعی انتظامیہ اور میرج ہالز کے مالکان کی ملی بھگت سے فرضی کارروائیاں، معمولی جرمانے، ضلعی انتظامہ کے اہلکاروں کی موجیں ، آن لا ئن کے مطا بق فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں کینال روڈ,سرگودھا روڈ,ڈائیو روڈ,نڑوالا روڈ سمندری روڈ,جڑانوالہ روڈ سمیت ضلع بھر میں ون ڈش کی خلاف ورزی جاری ہے،شہر بھر میں 600سے زائد مارکیاں اور شادی ہا لز ہیں ،جن کے ما لکا ن کے ساتھ ضلعی انتظامیہ کے اہلکار ساز باز ہو کر کاروائیا ں کر رہے ہیں ،روزانہ کی بنیا د پر صرف چار سے پا نچ مارکیوں کو جر ما نے کیے جا تے ہیں ، جرما نے کی مالیت فی مارکی 50ہزار سے 1لا کھ تک ہو تی ہیں ،دیگر مارکیو ں اور شادی ہالز کو ون دش کی کھلی چھٹی دی ہو ئی ہیں ، بڑی بڑی مارکیوں اورشادی ہالز میں انتظامیہ کی ملی بھگت سے ون ڈش کی کھل عام اجازت ہے صرف انتظامیہ کے اہلکاروں کو کھانا اور مبینہ لاکھوں روپے رشوت دی جاتی ہے اور ہال انتظامیہ کو معمولی جرمانہ کردیا جا تاہے اور کاغذی کارروائی مکمل ہوجاتی ہے،علاوہ ازیں وزیراعلیٰ نے بڑھتی ہوئی ون ڈش کے خلاف ورزیوں کا نوٹس لیتے ہوئے ،شادی ہالز کے ساتھ ساتھ فارم ہائوس اور کلبوں کی بھی چیکنگ کر نے کا حکم دے دیا ، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کمشنرز، آر پی اوز، ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز کو ہدایات جاری کی ہے کہ خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی کی جائے، میر ج ایکٹ کی خلا ف ورزی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ 4نو مبر 2023سے جاری مہم کے دوران اب تک خلاف ورزی پر129 شادی ہالز سیل،کیٹررنگ سروس فراہم کرنے والے 60،افراد کے خلاف مقدمات درج اور 22 کو موقع سے گرفتارکرایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ضلعی افسران کی طرف سے مجموعی طور پر 4 ہزار 609، انسپکشنزمیں 294 خلاف ورزیوں پر شادی ہالز مالکان کو ایک کروڑ 97 لاکھ 58 ہزار روپے جرمانہ کیا جاچکا ہے۔انہوں نے بتایا کہ میرج ایکٹ پر عملدرآمد جاری رہے گا اور ون ڈش اور وقت کی پابندی کی خلاف ورزی پر زیروٹالرنس پالیسی ہے۔
