24

شارٹ سرکٹ سے گھر میں آگ بھڑک اٹھی

شورکوٹ چھاؤنی(نامہ نگار)منیاری بازار میں شارٹ سرکٹ سے گھر میں آگ بھڑک اٹھی۔ تفصیلات کے مطابق منیاری بازار کے رہائشی محمد شریف کے گھر شارٹ سرکٹ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی اور دکھتے ہی دیکھتے سارے گھر کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے سے 55 سالہ خاتون اور11 سالہ بچہ شدید زخمی ہو گئے اور گھر کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔زخمیوں کوتشویشناک حالت کے پیش نظر جناح ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں