25

شام’بارودی سرنگ دھماکے میں10افراد ہلاک

دمشق( آن لائن ) شام میں پھل تلاش کرنے والے افراد بارودی سرنگ کاشکار بن گئے ،شام کی حکومت نے بارودی سرنگیں بچھانے کا ذمہ دار داعش کو قرار دے دیا ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق شام کے وسطی صوبے حما میں بارودی سرنگ دھماکے میںدس افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ہیں ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد مذکورہ علاقے میںاگنے والے دنیا کے نایاب پھل ٹرفل ( مشروم اور فنگس) کو تلاش کررہے تھے تلاش کرتے ہوئے یہ افراد وہاں بچھائی گئی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئے جس سے دس افراد موقع پر ہی ہلاک اور دو شدید زخمی ہوگئے ۔واضح رہے کہ اسی علاقے میںایک اوربارودی سرنگ دھماکے میںدس افراد زخمی بھی ہوئے تھے ۔ ہیومن رائٹس کے مطابق گزشتہ برس اس پھل کے موسم فروری سے اپریل کے درمیان 112 افراد بارودی سرنگ دھماکوں یا داعش کے حملوں میں مارے گئے تھے۔یہ پھل دنیا بھر میں مہنگے داموں ہاتھوں ہاتھوں لیا جاتا ہے۔ ایک کلو قیمتی ٹرفل ایک ایسے ملک میں 5 سے 10 ڈالر کے درمیان فروخت ہوتی ہے جہاں اوسط ماہانہ تنخواہ تقریباً 18 ڈالر ہے۔#/s#

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں