36

شاہد خاقان عباسی (ن) لیگ کے سینئر راہنما استعفیٰ نہیں دیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر ) شاہد خاقان عباسی پارٹی کے اہم اورسینئر رہنماہیں۔استعفے سے متعلق خبر بے بنیادہے۔وہ سابق وزیراعظم ہیں اُنہوں نے ہمیشہ پارٹی اورملک وقوم کے لئے اہم کرداراداکیااس لئے پارٹی کواُن کے تجربہ اورصلاحیت کی ضرورت ہے ۔ استعفیٰ سے متعلق اُنہوں نے خودمیڈیا کو بیان جاری نہ کرنے کی وضاحت کردی ہے ۔وہ کسی سیاسی عہدے سے نہیں بلکہ اپنے کردارمیں بڑے ہیں۔پی ٹی آئی والے جھوٹی خبرپرجھومنے کی بجائے اپنی لوٹ مارپرآنے والے متوقع فیصلوں کی خیر منائیں۔ وزیر اعظم میاں شہبازشریف سے عام کارکن تک سب نوازشریف کی قیادت پر متحد اور اُن کے فیصلوں کے پابند ہیں اِ ن خیالات کااظہار مسلم لیگ ن کے ضلعی صدرمیاں قاسم فاروق نے کارکنوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔پاکستان کوایٹمی قوت بنانے ،ملک میں تعمیروترقی کے منصوبے اورعوام کوبنیادی سہولتیں فراہم کرنے والے لیڈ کونااہل قراردلانے اوربے بنیادالزامات عائد کرنیوالے آج خودسب سے بڑے چوراوراپنی زبان سے پنجاب کاسب سے بڑاڈاکوقراردیئے گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں