44

شبیر احمد نے ناانصافیوں سے مایوس ہو کر کوچ کا عہدہ چھوڑ دیا

لاہور، ڈیرہ غازی خان (سپورٹس نیوز ) سابق ٹیسٹ کرکٹر شبیر احمد نے گراس روٹ لیول پر ناانصافیوں سے مایوس ہو کر ڈسٹرکٹ ڈیرہ غازی خان کے کوچ کا عہدہ چھوڑ دیا۔ شبیر احمد نے سوشل میڈیا پر اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے گراس روٹ لیول پر کرکٹ کی خدمت کا عہد کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ گراس روٹ لیول پر مسائل ہی مسائل ہیں، گروپ بندی ہے، وزراء تک تعلقات ہیں، میرٹ پر اگر ہم کام کرنا چاہیں تو بہت مشکل پیش آتی ہے۔سابق فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ یہاں پر جس کی لاٹھی اس کی بھینس والا سسٹم چلتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں