32

شب برأت پر جگہ جگہ آتشبازی ‘ پٹاخے چلتے رہے ‘ پولیس موثر کارروائی نہ کرسکی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) شب برات کے موقع پر منچلے نوجوانوں اور بچوں نے آتش بازی اور پٹاخے چلا کر شہریوں کا سکون غارت کر دیا، پٹاس کی بدبو سے سانس لینا تک مشکل ہو گیا جبکہ ضلعی پولیس آتش بازی کا سامان فروخت کرنیوالوں کو پکڑنے میں ناکام رہی اور پٹاخے اور ہوائیاں چلانے والے چند ایک افراد کو پکڑ کر کاغذی کارروائیاں پوری کر دیں۔ تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کی طرف سے آتش بازی کے سامان کی خرید وفروخت پر پابندی کے باوجود شہر بھر میں پٹاخے’ ہوائیاں اور دیگر سامان دھڑا دھڑ گلی محلوں کی دکانوں پر فروخت ہوتا رہا، منچلے نوجوان اور بچوں نے پٹاخے’ ہوائیاں’ پھلجڑیاں وغیرہ جلاتے رہے جبکہ مساجد میں آتش بازی کرنے والوں کو روکنے کے اعلانات بھی کئے گئے۔ پولیس اور منچلے نوجوانوں میں آنکھ مچولی کا کھیل بھی جاری رہا، پولیس تمام تر انتظامات کے باوجود آتش بازی کا سامان تیار اور فروخت کرنے والوں کے خلاف مؤثر کارروائی نہ کر سکی اور چند افراد کو حراست میں لیکر افسران بالا کو خوش کرنے کیلئے کاغذی کارروائیاں کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں