فیصل آباد (پ ر) شہزادہ غوث الوریٰ دربار عالیہ سدرہ شریف کے سجادہ نشین حضرت پیر سید محمد انور گیلانی نے کہا کہ شب معراج بڑی برکتوں اور عظمت والی رات ہے ۔ رات کی عبادت قرب الہٰی کا سبب اور اس میں قیام کرنا جنت کا ذریعہ ہے۔ فرمانِمحبوب خداۖ ہے کہ رجب المرجب اللہ کریم کا مہینہ ،شعبان میرا اور رمضان المبارک میری اُمت کا ماہِ مقدس ہے ۔ شب معراج النبی ۖ میں اللہ تعالیٰ کی جانب سے مومنوںکے لئے نما ز اور رمضان کے 30روزے رکھنے کا تحفہ عطا ہوا جو کہ اُمت رسول ۖ کے لئے بہت بڑا انعام ہے۔ ہمیں دُنیاوی معاملات کو اولیت دینے کی بجائے اپنی روزمرہ زندگی میں نماز پنجگانہ کی بروقت ادائیگی ، تلاوت قرآن مجید و درود پاک کا ورد اور حقوق العباد کی ادائیگی کو ہر ممکن اولین ترجیح دینا چاہیے ۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے سالانہ محفل معراج النبی ۖ کے سلسلہ میں منعقدہ اجتماع باب غوث الاعظم کی جامع مسجد ستارہ لیبل انڈسٹری جھنگ روڈ فیصل آباد میں مریدین اور عمائدین شہر سے اپنے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انجمن خدام سدرہ شریف کے خلیفہ نور المشائخ میاں شوکت علی قادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ فقر و فاقہ انسان کی غربت کے خطرناک دشمن ہیں لیکن نماز ،درود پاک و قرآن پاک کی تلاوت رزق روزی کی فراوانی کا ذریعہ ہے۔
28