فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) شدید دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں 2افرادجاں بحق’ 6شدید زخمی ہو گئے، شدید دھند کی وجہ سے نشاط آباد کے قریب دو چک رام دیوالی کے رہائشی حماد اورحنان کالج جارہے تھے کہ ڈمپر کی ٹکر لگنے سے حماد جاں بحق اسکا بھائی زخمی ہو گیاجبکہ بورے والا روڈ پر تیز رفتار ٹرالی کی ٹکر لگنے سے 48سالہ تنویر ولد مشتاق سکنہ 48ج ب بری طرح زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا، جبکہ آج صبح نڑوالا بائی پاس کے قریب شدید دھند کی وجہ سے دو کیری ڈبہ سڑک کنارے گڑھے میں گرنے سے میاں بیوی سمیت 5افراد بری طرح زخمی ہو گئے، نڑوالا بائی پاس چوک میں پٹرول پمپ لگانے کیلئے گڑھا کھودا گیا تھا، شدید دھند کی وجہ سے دو کیری ڈبہ اس میں جا گرے تو اس میں سوار 236 رب بھوآنہ کا رہائشی نواز ولد یعقوب’ اسکی اہلیہ ممتاز بی بی’ 44سالہ مظہر سعید’ 30سالہ قیصر ولد رزاق اور دوسرے کیری ڈبہ کا ڈرائیور 40سالہ اظہر ولد سلطان سکنہ گیالہ بری طرح زخمی ہو گئے، ریسکیو ٹیم نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال داخل کروا دیا۔
