35

شدید دھند میں گاڑی کی ٹکر سے رکشہ سوار جاں بحق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) شدید دھند کے باعث چک جھمرہ کے علاقہ چنیوٹ روڈ پر پیر غائب علی شاہ دربار کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر لگنے سے چنگ چی سوار ایک شخص جاں بحق، دوسرا بری طرح زخمی ہو گیا، حادثے کا مرتکب ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر حادثے کے مرتکب ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی بتایا جاتا ہے کہ 107 ج ب پہاڑنگ کا رہائشی 19 سالہ عکاش شاہد ولد شاہد اقبال اپنے ہی گائوں کے 50 سالہ لیاقت ولد محمد حسین کے ہمراہ موٹرسائیکل رکشہ پر جا رہے تھے کہ جب وہ چنیوٹ روڈ پر پیر غائب شاہ دربار کے قریب پہنچے تو عقب سے آنے والی نامعلوم گاڑی کی ٹکر لگنے سے بری طرح زخمی ہو کر گر پڑے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی تو 50سالہ لیاقت حسین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار چکا تھا جبکہ زخمی کو تشویشناک حالت ہسپتال داخل کروا دیا۔ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر حادثے کے مرتکب ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں