42

شدید سردی میں 35سالہ نشئی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا

جڑانوالہ(نامہ نگار)جنگلات کے قریب نشے کا عادی نامعلوم 35سالہ شخص سردی سے ٹھٹھر کر جاں بحق ہو گیا،تفصیلات کے مطابق تھانہ کھرڑیانوالہ پولیس کو 15 پر کال موصول ہوئی کہ چوہدری ہاس کے قریب جنگلات میں 35سالہ شخص کی لاش پڑی ہوئی ہے جس پر ڈی ایس پی سرکل کھرڑیانوالہ،ایس ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور لاش کو تحویل میں لیکر شناخت کیلئے ہسپتال منتقل کیا پولیس کے مطابق جاں بحق ہونیوالا شخص نشے کا عادی تھا اور سردی کی وجہ سے جاں بحق ہو گیا ہے تاحال لاش کی شناخت نہ ہو سکی ہے تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں