41

شرح سود میں اضافہ کی اطلاعات پریشان کن ہیں

فیصل آباد(پ ر)سابق چیئر مین آل پاکستان کاٹن پاور لومز ایسوسی ایشن،سابق صدر ایف سی سی آئی چوہدری محمد نوازنے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے مطالبات کے تحت مزکری بینک کی جانب سے شرح سود میں دو سے تین فیصد مزید اضافے کی اطلاعات پریشان کن ہیں۔ اس سے کاروباری لاگت ناقابل برداشت حد تک بڑھ جائے گی، بینک ڈیفالٹس میں اضافہ ہوگا، نئی سرمایہ کاری رک جائے گی، بہت سے کاروبار بند ہو جائیں گے جس سے بے روزگاری بڑھے گی تاہم روپے کے زوال میں کچھ کمی آئے گی۔ کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شرح سود پہلے ہی سترہ فیصد ہے جس سے کاروباری برادری پر بوجھ بہت زیادہ بڑھ گیا ہے اور اس میں مزید اضافہ تباہ کن ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں