56

شریف برادران کی قیادت ملکی ترقی کی ضامن ہے

فیصل آباد(پ ر)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق ٹائون نائب ناظم جناح ٹائون ذوالفقار احمد شیخ نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف ملک کو مشکلات سے نکالنے کیلئے انتھک محنت کر رہے ہیں پاکستان بہت جلد دوبارہ اپنے قدموں پر کھڑا ہو نے کے قابل ہو جائے گا ۔ ملک کو دیوالیہ دیکھنے کے خواہش مند اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہو ں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ شریف برادران کی قیادت ملکی ترقی و خوشحالی کی ضامن ہے ، شہباز شریف حقیقی معنوں میں پاکستان کا کردار ادا کر رہے ہیں اور ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لئے سر توڑ کوششیں کر رہے ہیں ، پاکستان معاشی مشکلات سے بہت جلد نجات حاصل کرے گا ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کو نادہندہ دیکھنے کے منتظر انتشاری ٹولے کو اپنے ناپاک عزائم میں ناکامی ہو گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں