قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کہا ہے کہ اگر میں آج کے دور میں ہوتا تو ایک سال میں20لیگز کھیل سکتا تھا۔شعیب اختر کا کہنا تھا کہ آئی ایل ٹی20نے ایسا پلیٹ فارم فراہم کیا جس میں ٹیلنٹ کو صلاحیتوں کے اظہار کے بھرپور مواقع مل رہے ہیں، اس کا نتیجہ ہے کہ ورلڈکلاس باؤلرز کی پٹائی ہورہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ چند سال میں یواے ای ٹیم عالمی کرکٹ میں ایک پاور کے طور پر اپنی پہچان بنانے میں کامیاب ہو جائے گی، اس لیگ سے بطور ایمبیسڈر وابستہ ہونا میرے لیے بڑے فخر کی بات ہے ۔ایک سوال پر شعیب اختر نے کہا کہ اپنی سال بھر کی مصروفیات کو دیکھتے ہوئے کرکٹرز کو اپنے ورک پلان کا خیال رکھنا چاہیے ، دنیا میں بہت زیادہ لیگز ہیں، فٹنس بحال رکھنے کیلئے توازن رکھنا ضروری ہے ۔
