75

شناختی کارڈ پر پتہ تبدیلی کارروائی آسان بنا دی گئی

اسلام آباد (بیوروچیف ) نادرا کی جانب سے شناختی کارڈ پر موجودہ پتہ تبدیلی کی درخواست پر کارروائی کو انتہائی آسان بنا دیا گیا ہے۔اس حوالے سے نادرا کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر کہا گیا ہے کہ پتہ تبدیل کروانے کے لیے ضروری دستاویزات مثلاً کرایہ نامہ، اسی پتہ پر اپنے یا خاندان کے کسی فرد کے نام پر یوٹیلٹی بل، یا اسی پتہ پر خاندان کے کسی فرد کا شناختی کارڈ ہمراہ لائیں اور موجودہ پتہ درست کرائیں۔نادرا کی جانب سے کیے گئے اعلان میں کہا گیا ہے کہ شہری اس مقصد کے لیے قریبی نادرا رجسٹریشن سینٹر تشریف لائیں، لوکیشن کی رہنمائی کے لیے نادرا کی رہبر موبائل ایپ سے مدد لی جاسکتی ہے۔ اس کے علاوہ موبائل ایپ ‘پاک آئی ڈی’ بھی آپ کی مدد کرسکتی ہے۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں