78

شورکوٹ میں سالانہ عظیم الشان جلسہ تقسیم اسناد آج

شورکو ٹ چھائو نی (نامہ نگار) سالانہ 60 واں عظیم الشان جلسہ تقسیم اسناد۔دستار بندی و اختتام صحیح بخاری شریف عظیم دینی درس گاہ جامع مدنیہ تعلیم الفرقان شورکوٹ کینٹ مورخہ 11 جنوری بروز جمعرات بعد ازا نماز عشاء منعقد ہو رہا ہے جس میں ملک پاکستان کے نامور خطیب حضرت مولانا پیر حبیب اللہ نقشبندی آف جھنگ ۔ حضرت مولانا مفتی محمّد حسن آف لاہور۔ثانی قاری حنیف ملتانی حضرت مولانا عبدالحنان صدیقی آف حافظ آباد۔حضرت مولانا ایاز الحق قاسمی آف ملتان۔حضرت مولانا یوسف فاروقی آف فیصل آباد اور حضرت مولانا مظفر حمید وٹو آف گوجرانوالہ خطاب فرمائیں گے نعت خواں شاہد عمران عارفی آف لاہور اور طاہر بلال چشتی آف جھنگ نعت رسول مقبول پیش کریں گے بانی جلسہ ولی کامل حضرت مولانا قاری محمد طاہر صاحب رحمتہ اللہ ہیں محمّد شعیب طاہر مدیر مدرسہ ہذا ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں