36

شورکوٹ چھائونی میں آٹے کا بحران ‘ شہری خوار

شورکوٹ چھاؤنی(نامہ نگار)آٹے کا بحران شدید,دکاندار بلیک میں جبکہ یوٹیلٹی سٹورز من مرضی سے آٹا بیچنے لگے۔تفصیلات کے مطا بق شورکوٹ چھاؤنی و گردونواح میں آٹے کیلئے عوام ماری ماری پھرنے لگی آٹا چکیوں پر بھی ریٹ 130 سے 140روپے کلو فروخت ہونے لگا جبکہ یوٹیلٹی سٹور پر 10کلو آٹا کا تھیلا بھی 200روپے اضافے کیساتھ 650 میں فروخت ہوتا ہے اور آٹے کے علاوہ دوسرا سامان لینے کے لیے مجبور کیا جاتا ہے یوٹیلٹی سٹورز پر آٹا من مرضی کے افراد اور دکانداروں کو بھی فروخت کیا جانے لگا جس پر عوامی حلقوں نے آٹے کے بحران اور زائد نرخوں پر فروخت پر نوٹس کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں