22

شورکوٹ چھائونی میں روزہ دار منافع خوروں کے ہاتھوں لٹنے لگے

شورکو ٹ چھائو نی (نامہ نگار)روزہ دار منافع خوروں کے ہاتھوں لٹنے لگے۔تفصیلات کے مطابق شورکوٹ چھاؤنی میں دکانداروں نے فروٹ سبزی اور گوشت کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کر دیا اور روزہ دار مہنگائی کے ہاتھوں تنگ,چھوٹے بڑے گوشت کی تین قیمتیں جبکہ مضر صحت گوشت بھی مارکیٹ میں فروخت ہونے لگا.کیلا 350درجن,سیب 400 روپے کلو,خربوزہ 200 روپے سے زائد فروخت ہونے لگا جبکہ بیشتر دکانوں میں ریٹ لسٹیں ہی آویزاں نہیں,شہریوں نے ڈی سی جھنگ اور اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ سے فوری منافع خوروں کیخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں