42

شورکوٹ چھائونی ‘ واٹر سپلائی لائن کو نقصان پہنچانے پر 53 افراد کیخلاف مقدمہ

شورکو ٹ چھائو نی (نامہ نگار) دیہی علاقوں کو سپلائی کرنے والی واٹر لائن کو توڑ پھوڑ کرنے کے جرم میں 13 نامزد 40نامعلوم افراد کیخلاف تھانہ اروتی میں مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ 38/696گ ب میں گزرنے والی محکمہ پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی سکیم جو مختلف دیہی علاقوں میں واٹر سپلائی مہیا کرتی تھی کو جان بوجھ کر توڑ پھوڑ کرنے کے الزام میں تھانہ اروتی میں 13نامزد اور 40نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا واٹر سپلائی لائن کو اکھاڑنے اور توڑ پھوڑ کے بعد کئی چھوٹے علاقوں میں پانی کی سپلائی معطل ہوکر رہ گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں