40

شورکوٹ چھائونی ‘پیزا خور گینگ سرگرم ‘ 6ڈیلیوری بوائز کو لوٹنے کے بعد تشدد

شورکو ٹ چھائو نی (نامہ نگار)پیزاخور گینگ سرگرم,6 ڈیلیوری والوں کو لوٹنے کے بعد تشدد بھی کیا۔تفصیلات کے مطابق شورکوٹ چھاؤنی میں پیزا خور گینگ دندنانے لگا,8 سے10افراد کا گینگ پہلے پیزا شاپ سے پیزا آرڈر کرتا ہے اور بعد میں ڈیلیوری مین کو مار پیٹ اور تشدد کا نشانہ بناکر آرڈر چھین کر فرار ہوجاتا ہے ایک ماہ کے دوران واقعات میں 6پیزا شاپس پیزا خور گینگ کا نشانہ بنے جس پر شہری اور تاجران نے پولیس کے اعلی حکام سے واقعات میں ملوث گینگ کیخلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا اور کینٹ ایریا جیسے حساس ایریا میں سٹریٹ کرائم پر تحفظات کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں