معروف اداکارہ سارہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ان کے شوہر گلوکار فلک شبیر نے ایک گانے میں پرفارمنس کرنے کی پیش کش کی تھی، جس میں انہیں ٹھمکے لگانے تھے۔سارہ خان اور فلک شبیر جولائی 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور ان کے ہاں اکتوبر 2021 میں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔شادی کے بعد اگرچہ سارہ خان کے ڈراموں میں دکھائی دیں مگر حمل ٹھہرنے اور بچے کی پیدائش کے بعد وہ کافی وقت تک اسکرین سے دور رہیں۔ فلک شبیر نے کہا کہ انہوں نے کبھی بھی اہلیہ کو اداکاری چھوڑ کر گھر بیٹھنے کے لیے نہیں کہا۔انہوں نے کہا کہ چوں کہ وہ خود جفاکشی کے بعد کسی مقام پر پہنچے تھے، اس لیے انہیں اندازہ ہے کہ ہر کسی کی اپنی جدوجہد ہوتی ہے۔فلک شبیر نے اہلیہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی محنت سے شوبز میں ایک مقام بنایا، خوش قسمتی سے انہوں نے کوئی مشکل وقت نہیں دیکھا۔گلوکار کا کہنا تھا کہ ان کی اہلیہ کے لاکھوں فالوورز ہیں اور انہیں خدا نے عزت دی ہے، وہ کون ہوتے ہیں۔
66