54

شہبازشریف ملک کو بحران سے نکال لینگے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن مرکزی کونسل کے ممبرسید محمد علی بخاری نے شہباز شریف کو وزیر اعظم کا حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم اطمینان رکھے نواز شریف کی قیادت میں شہباز شریف ملک کو بحرانوں سے باہر نکال کر دکھائیں گے،تحریک فساد نے ترقی کرتے ملک کو ڈی ٹریک کیا لیکن ان شا اللہ پاکستان ایک بار پھر ترقی کے ٹریک پر آئے گا اور بر ق رفتاری سے آگے بڑھے گا،مسلم لیگ (ن) نے ملک اور عوام کی خدمت کا جو بیڑا اٹھایا ہے اس سے کسی طور بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک و قوم کی ترقی کی ضامن جماعت ہے ہم عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچنے دیںگے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں