82

شہبازشریف ملک کو معاشی بحران سے نکال لینگے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن علما مشائخ ونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری صاحبزادہ حافظ محمد امجد نے میاں شہباز شریف کو وزیر اعظم کا حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ محمد شہباز شریف کا مرتبہ بطور وزیر اعظم انتخاب ان کی قیادت پر پاکستانی عوام کے بھر پور اعتماد کی عکاسی کرتا ہے وزیر اعظم شہباز شریف قوم کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اور موثر حکمت عملی کر اپنا ملک کو معاشی بحران سے نکالیں گے انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)قوم کے خوابوں کی تعبیر اور ان کی امنگوں کی حقیقی ترجمان جماعت ہے مسلم لیگ (ن) کی قیادت پاکستان کی تعمیر و ترقی و خوشحالیاور ملک کا مستقبل روشن بنانے کیلئے دل وجان سے کوشش کریگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں