سرگودھا (بیورو چیف) وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے سرگودھا سے کراچی اور سرگودھا سے ملتان کے درمیان ٹرینوں کے اجراء کی ہدایت جاری کردی ہے جس سے شہریوں کو سفری سہولتیں میسر آئینگی وزیر اعظم شہباز شریف سے گزشتہ روز رکن قومی اسمبلی چوہدری حامد حمید نے ملاقات کرکے انہیں سرگودھا سے کراچی اور سرگودھا سے ملتان کے درمیان ٹرینوں کے اجراء کی سفارش کی تھی جس پر وزیر اعظم نے وزارت ریلوے کو ہدایت جاری کردی ہے کہ وہ فوری طور پر ان ٹرینوں کے اجراء کیلئے اقدامات کرے یاد رہے کہ رکن پنجاب اسمبلی و ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن رانا منور غوث بھی ان ٹرینوں کے اجراء کیلئے گاہے بہ گاہے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کرتے رہے ہیں چین سے ریلوے بوگیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اس ضمن میں چوہدری حامد حمید نے بتایا کہ سرگودھا کے عوام کیلئے جلد سپر ایکسپریس کو بحال کیا جائیگا اور اسی طرح سرگودھا اور ملتان کے درمیان نواز شریف ایکسپریس ٹرین کا اجراء بھی کیا جارہا ہے وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران ان دونوں ٹرینوں کے اجراء کی سفارش کی تھی جو انہوں نے منظور کرتے ہوئے فوری طور پر ٹرینوں کے اجراء کا حکم دیا ہے۔
27