54

شہباز شریف کیساتھ ملاقات میں اپنے تحفظات اورموقف سے آگاہ کیا ، چوہدری شفیق گجر

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر )سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری شفیق احمدگجرنے کہاہے کہ سابق وزیراعظم میاں شہبازشریف کے ساتھ ہونیوالی ملاقات میں اُنہوں نے پی پی114سے شیخ یوسف کی حمایت کاکوئی اعلان نہیں کیابلکہ اُنہوں نے پارٹی صدرکے پاس اپنے تحفظات اور موقف پیش کیاجس سے میاں شہبازشریف نے نہ صرف اتفاق کیابلکہ تسلیم کیاکہ حلقہ کے سیاسی حالات کیمطابق ٹکٹ کافیصلہ وقت سے قبل قابلِ غورتھا ۔چوہدری شفیق احمدگجر نے میاں شہبازشریف سے علیحدگی میں ہونے والی ون ٹوون ملاقات میں کہاکہ سابق گورنرچوہدری سرورکے ذریعے حسیب شہیدکالونی میں ہسپتال اورکالج کیلئے مختص کی گئی ساڑھے27ایکڑجگہ پرکلیم کے نام پرقبضہ کرنے کی کوشش اور یعقوب شاکرکے نام پرعدالت سے حکم امتناعی حاصل کرنے والے اُمیدوارکی کیسے حمایت کی جاسکتی ہے؟۔ اُنہوں نے اپنی قانونی ٹیم کی مددسے سپریم کورٹ سے حکم امتناعی ختم کرواکر محکمہ صحت اورمحکمہ تعلیم کے نام منتقل کرواکرہسپتال اور بوائے کالج کی تعمیرکیلئے آپ سے خصوصی فنڈز حاصل کرکے بنیادرکھی گئی جوآج دونوں ادارے چل رہے ہیں۔ چوہدری شفیق احمد گجر نے وضاحت کی کہ میاں نوازشریف میاں شہباز شریف اُن کیلئے قابلِ احترام ہیں تاہم اُنہوں نے خاندان اوردوستوں سے مشاورت کیلئے وقت کامانگاہے۔8فروری کوہونیوالے انتخابات میں اُنہیں پی پی114 اورپی پی 106سے نظراندازکیاگیاہے جس کی وجہ سے گجربرادری سمیت حلقہ کے عوام سخت غم وغصہ میں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں