21

شہدائے پولیس کے بچے ڈی پی اوچنیوٹ کے مہمان بنے

چنیوٹ (نامہ نگار )شہدائے پولیس کی فیملیز،شہداء کے بچے ڈی پی او چنیوٹ کے مہما ن بنے۔شہداء کی فیملیز کو پروٹوکول کیساتھ لایا گیا ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ وسیم ریاض خان نے فیملیز،بچوں کا استقبال کیا۔شہداء کی فیملیز ،بچوں پر پھولوں کی پتیاں نچھار کی گئیں۔ڈی پی او کی جانب سے فیملیز،بچوں کیلئے خیام ریسٹو ر نٹ میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔ڈی پی او نے فیملیز سے خیریت دریافت کی،شہداء کے بچوں کیساتھ گھل مل گئے،بچوں کو پیار دیا۔ڈی پی او نے شہداء کی فیملیز،بچوں کے ہمراہ ملکر کھانا کھا یا۔ڈی پی اونے شہداء کی فیملیز سے مسائل د ر یا فت کئے،بچوں کی تعلیم کے حوالے سے تبادلہ خیا ل کیا۔ڈی پی او نے شہداء پولیس کی قربانیوں کو خر اج تحسین پیش کیا۔ڈی پی او نے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ ہم سب شہداء پولیس کے مقروض ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں