23

شہد کی مکھیوں کا حملہ 8 کمسن طالب علم زخمی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ پرائمری سکول اصغرآباد میں شہدکی مکھیوں نے حملہ کرکے 8کمسن طالب علموں کو زخمی کردیا ریسکیو 1122نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کوطبی امداد فراہم کرتے ہوئے گھروں کو روانہ کردیا۔بتایا جاتا ہے کہ گورنمنٹ پرائمری سکول اصغرآباد میں زیرتعلیم بچوں نے سکول میں درخت پر لگے ہوئے شہد کی مکھیوں کے چھتے پرپتھرمارا توشہد کی مکھیوں نے بچوں پرحملہ کردیا اورشہد کی مکھیوں کے کاٹنے سے 12سالہ عبداللہ ولد بکر’10سالہ نعمان ولد عباس’8سالہ ثقلین ولد محمد خان’10سالہ کامران ولد پرویز’10سالہ زہرہ دختراکرم اور10سالہ تفصیلہ دختر غلام مرتضیٰ بری طرح زخمی ہوگئیں اطلاع ملنے پر ریسکیوٹیم نے متاثرہ بچوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے گھروں کو بھجوا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں