44

شہریوں کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے ساتھ گیس کی قلت کا سامنا

لاہور (بیوروچیف) ملک بھر میں بجلی اور گیس کا بحران شدید ہوگیا،شہریوںکو شدید سردی میں گھنٹوں لوڈ شیڈنگ کے عذاب کے ساتھ گیس کی بد ترین قلت کا بھی سامنا ہے ۔ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب اور رسد میں خلیج کم نہیںہوسکی ، مختلف شہری علاقو ں میں 8 سے 10 جبکہ دیہی علاقوں میں دورانیہ 12سے 14گھنٹے ریکارڈ کیا گیا ہے ، لائن لاسز والے علاقوںمیں اضافی لوڈ شیڈنگ جاری ہے ۔ ذرائع کے مطابق بجلی کی پیداوار میںاضافہ نہ ہونے کی وجہ سے شارٹ فال انتہائی زیادہ ہے ۔ دوسری جانب صارفین کو کھانا پکانے کے اوقات میں گیس فراہم کی جارہی ہے تاہم کئی علاقوں میں گیس بالکل بھی نہیں آرہی جبکہ کئی علاقوںمیں گیس کا پریشر نہ ہونے کی وجہ سے خواتین کو کچن کے امور نمٹانے میں شدید مشکلات درپیش ہیں۔ تندور اور ہوٹل مالکان بھی گیس کی عدم دستیابی کی وجہ سے ایل پی جی اور لکڑی کا استعمال کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں